ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد کی موت، پانچ دیگر زخمی

سداپورگھاٹ پر کار حادثہ، بھٹکل کے ایک استاد کی موت، پانچ دیگر زخمی

Thu, 12 Dec 2024 03:15:26  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل 11/ڈسمبر (ایس او نیوز): سداپور گھاٹ پرماون گُنڈی کے قریب ہوئے ایک کار حادثے میں بھٹکل کے ایک استاد کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو سداپور سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُس سے دو کو زائد علاج کے لئے کنداپور شفٹ کیا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کی دوپہر اس وقت ہوا جب چھ اساتذہ آرٹ گریڈ کے امتحانات کے لیے داونگیرے جا رہے تھے۔

مہلوک استاد کی شناخت منجوناتھ دیواڈیگا (48) کے طور پر ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ان کی کار ہجینی کے قریب ایک موڑ پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر پلٹ گئی اور درخت سے ٹکرا گئی۔

زخمی ہونے والے دیگر اساتذہ میں سندیپ شیٹی، نارائن موگیر، چناویرپّا ہوسمنی، صادق شیخ اور مہیش نائک شامل ہیں۔

زخمی استاد چناویرپّا ہوسمنی نے میڈیا کو بتایا، "ہماری کار سداپور کے راستے جا رہی تھی، لیکن ایک موڑ پرڈرائیونگ کرنے والے آرٹس ٹیچر کے ہاتھوں کار بے قابو ہوگئی  اور کار سڑک سے نیچے جاگری۔ اس حادثے میں کار میں موجود تمام افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Share: